صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والا شہری 9 ماہ کی بیٹی سے پہلی بار ملنے کو بے تاب

1 month ago 13

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
صومالیہ میں بحری قزاقوں سے رہا ہونے والی شہری یاسین کا جناح اسپتال کراچی میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا، شہری یاسین آج آبائی علاقے سوات روانہ ہوگیا۔ سوات کے رہائشی یاسین کو بائیں ہاتھ میں مسلسل تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں ایمرجنسی میں یاسین کا ایکسرے اور ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے۔ یاسین کا نفسیاتی کیفیت کے حوالے سے ماہر نفسیات سے بھی معائنہ کروایا گیا۔ جناح اسپتال میں تمام طبی معائنے اور ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد یاسین کی طبیعت تسلی بخش قرار دی گئی۔ بعدازاں، ایسکپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہری یاسین کا کہنا تھا کہ میرے بائیں ہاتھ میں تکلیف تھی، بحری قزاقوں نے ہاتھ بند کر یرغمال بنایا ہوا تھا، الحمدللہ ایکسرے سمیت ٹیسٹ صحیح آئے ہیں۔ شہری نے بتایا کہ اپنے گھر سوات روانگی کے لیے آج ایک بجے میری فلائٹ ہے، میری ایک 9 ماہ کی بیٹی ہے جُسے پہلی بار دیکھوں گا۔ خوشی ہے اللہ نے زندگی دی اور صحیح سلامت پاکستان واپس آگئے۔ یاسین کا کہنا تھا کہ افسوس ہے ان ساتھیوں کے لیے جو شہید ہوئے، حکموت سے صرف ایک درخواست ہے کہ شہیدوں کی فیملیوں کے ساتھ کھڑی ہو، وزیر اعظم شہباز شریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کریں۔
Read Entire Article
Chatroom