صوبائی وزیر صحت پنجاب کا چلڈرن اسپتال کا دورہ، مریضوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

1 week ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن اسپتال ملتان کا دورہ کیا اور نرسری وارڈ سمیت مختلف وارڈز اور ری ہیبلی ٹیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے، جبکہ ڈین چلڈرن اسپتال پروفیسر کاشف چشتی چیئرپرسن تارے زمین پر فادیہ کاشف، ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیرعلاج بچوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے اسپتال انتظامیہ کو مریضوں اور ان کے اہلخانہ کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ صوبے بھر میں نئے چلڈرن اسپتال بنائے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ اسپتالوں میں بچوں کے علاج معالجے کی سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جبکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے۔
Read Entire Article
Chatroom