صفر پر آؤٹ ہونے کے باجود ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

2 days ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کرلیا جسے وہ یقیناً یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔ بھارتی بیٹر ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں چار گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ اس صفر کے ساتھ ہی ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ دونوں کھلاڑی اب 20، 20 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس جا چکے ہیں۔ تاہم کوہلی نے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے مقابلے میں کہیں کم میچز کھیل کر برابر کیا۔ ٹنڈولکر 463 ون ڈے میچز میں 20 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ کوہلی نے صرف 321 میچز میں یہ تعداد حاصل کرلی۔ اس فہرست میں جواگل سری ناتھ 19 صفر کے ساتھ تیسرے، انیل کمبلے اور روہت شرما 18، 18 صفر کے ساتھ مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom