شمالی وزیرستان: میر علی میں امن لوٹنے پر عوام پاک فوج کے مشکور

6 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے بعد امن قائم ہونے پر عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میر علی میں حالیہ فوجی کاروائی کے بعد دہشت گرد علاقے سے فرار ہوگئے۔ آپریشن کے بعد جب فوجی جوان میر علی عوام کے پاس گئے تو عوام خوشی سے جھوم اٹھی اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔  بچوں نے فوجیوں کو دیکھ کر خوب موج مستی کی اور مسرت کا اظہار کیا اور فخر سے ہاتھ بھی ملایا۔ اس کے علاوہ علاقے کے مشران  نے بھی امن اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔  میرعلی کے شہریوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی نہیں امن چاہیے، ہم خارجین کے ساتھ نہیں بلکہ بہادر افواج کے ساتھ ہیں اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے۔  
Read Entire Article
Chatroom