شدید دھند کے باعث موٹر وے کا اہم سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا

5 months ago 19

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ قدم مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ بڑے حادثات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں دھند کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ موٹروے پولیس نے سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر بالکل نہ کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ رکھیں اور تیز رفتاری سے مکمل پرہیز کریں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سفر کا ارادہ کرنے والے شہری موٹر وے کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 130 رابطہ کریں۔ مسافر معلومات کے لیے موٹر وے پولیس کے آفیشل فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا کاؤنٹس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
Read Entire Article