Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شارجہ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے برینڈن ٹیلر (131) اور کپتان برائن بینیٹ (128) کی سنچریز کی مدد سے 504 رنز بنا ڈالے۔
ویزلے میڈھیویئر 54، تفاڈزوا ٹسیگا 44 اور بین کرن 42 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد سلیم اور قیس احمد نے 3، 3، اسپنر ضیاءالرحمان نے 2 جبکہ فاسٹ بولر ضیاءالرحمان اور حشمت اللہ شاہدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔