سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر اوکاڑہ میں کارروائی، فتنۃ الخوارج کا کارندہ گرفتار

3 months ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر اوکاڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار شخص سے نفرت انگیز مواد، کتابیں، لٹریچر اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ گرفتار شخص کالعدم تنظیم کی تشہیر اور لٹریچر کی تقسیم کے ذریعے ذہن سازی کرکے شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔ گرفتار دہشت گرد مہیر گل ضلع باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Read Entire Article