Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ہائی ٹینشن لائن سے نکلنے والی چنگاریوں کے باعث گنے کی تیار فصل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کاشت کار اسد مری کی اراضی پر چھ ایکڑ پر لگی گنے کی فصل جل کر راکھ بن گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فائربریگیڈ کی تاخیر سے آمد کے باعث گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔
مقامی افراد نے پانی اور دیگر دستی وسائل استعمال کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔