Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے اے این پی رہنما ممتاز علی کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکا اے این پی کے سابق امیدوار پی کے 9 ممتاز علی خان کے گارڑی کے قریب ہوا۔
ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے آج صوبائی حکومت کے تحت امن جرگہ بھی منعقد ہو رہا ہے۔