سندھ میں سیلاب متاثرین کیلیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہوگئی، شرجیل میمن

1 week ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایس پی ایچ ایف کے تحت 24 اضلاع میں 10 لاکھ سے زائد مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرین کو مستقل اور محفوظ رہائش فراہم کرنا سندھ حکومت کی ترجیح ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے مستقل مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ خیرپور میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 67 ہزار 379 مکانات مکمل کر لیے گئے۔ سیلاب متاثرہ خواتین کو نئے تعمیر ہونے والے گھروں کےمالکانہ حقوق دیئے جا رہے ہیں۔ خواتین کو گھروں کی ملکیت کے حقوق دینے کا اقدام ان کے تحفظ اور خودمختاری کے لیے اہم ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مکانات کی تعمیر سے مقامی مزدوروں، مستریوں اور ہنرمند افراد کو روزگار ملا۔ ہاؤسنگ منصوبے سے دیہی علاقوں کی معیشت کو بھی تقویت مل رہی ہے۔ کسی بھی مستحق سیلاب متاثرہ خاندان کو گھر سے محروم نہیں رہنے دیں گے۔ مستحق افراد کی نشاندہی اور تعمیراتی معیار یقینی بنانے کے لیے جدید نظام کے تحت نگرانی جاری ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک سندھ حکومت کی کوششیں جاری رہیں گی۔
Read Entire Article
Chatroom