سندھ طاس معاہدے پر سماعت، انڈس واٹر کمشنر ویانا پہنچ گئے

5 days ago 6

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہاکہ انڈس واٹر کمیشن پر بھارت کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہاہے۔ پاکستان نے پہلے ہی انڈس واٹرکمشنر کی جانب سے نیدرلینڈ میں مصالحتی عدالت میں کیس جیت لیا ہے اور اس سلسلہ میں ویانا میں نیوٹرل ایکسپرٹ کے پاس سماعت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ یہ بھارت کو الٹی میٹم ہے کہ وہ پاکستان کا موقف تسلیم کرے ورنہ آئندہ دنوں میں مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔ انڈس واٹر معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق معاملے کو اقوام متحدہ میں بھی پھر اٹھایاجائے گا،بھارتی جارحیت زیادہ دیر نہیں چلے گی معاہدے پر عمل درآمد کرنا  ضروری ہے۔ سردیاں آنے کی وجہ سے پانی کی قلت ہے،بھارت نے ابھی پانی نہیں روکا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید محمد مہر علی شاہ ویانا پہنچ گئے ہیں۔ بھارت کے کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے ڈیزائن سے متعلق پاکستان کو خدشہ ہے کہ ان میں پانی ذخیرہ اور اخراج کرنے کا نظام چناب اور دیگر مغربی دریائوں کے بہائو پر اثرانداز ہوسکتا۔
Read Entire Article
Chatroom