سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان

4 days ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سندھ حکومت نے ربیع سیزن کے لیے سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادگاروں کو سبسڈی کی رقم 20 نومبر کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 20 نومبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادگاروں میں سبسڈی رقم کی فراہمی کا افتتاح کریں گے۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے بتایا کہ اس سلسلے میں تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، اراکین سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔ وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی زیر صدارت آبادگاروں کی رجسٹریشن اور سبسڈی کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو نے آبادگاروں کی رجسٹریشن اور تقریب کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ سردار محمد بخش خان مہر کے مطابق رواں ربیع سیزن میں بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے ساڑھے 5 لاکھ آبادگار مستفید ہوں گے۔ سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام کے تحت آبادگاروں کے لیے مجموعی طور پر 17 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی گئی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom