سعودی اور پاکستانی قائدین دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات میں سرفہرست

11 hours ago 5

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی فہرست میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے پانچ سرکردہ رہنماؤں کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم تحقیقی ادارے ’رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر‘ (RISSC) کی جانب سے جاری کردہ اس فہرست میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو ’جوائنٹ نمبر ون‘ قرار دیا گیا ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

یہ پہلا موقع ہے کہ اس فہرست میں اول پوزیشن پر ایک سے زائد شخصیات کو شامل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان رہنماؤں کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھنے کی بنیادی وجہ سات اگست 2026 کو تینوں ممالک کے درمیان طے پانے والا تاریخی ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سعودی عرب کی بے پناہ دولت، ترکی کی جدید ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار اور پاکستان کی مضبوط عسکری قوت کو یکجا کرتا ہے، جس نے جدید اسلامی سفارت کاری اور علاقائی سیاست کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے۔

رپورٹ میں گذشتہ ایک سال کے دوران معاشی استحکام، توانائی کے بحران اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ’شٹل ڈپلومیسی‘ کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اسے ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’معرکہ حق سے لے کر عالمی سفارت کاری تک، اس سفر میں یہ اعزاز ہمارے شہدا کی قربانیوں اور قوم کے اتحاد کو خراج تحسین ہے۔‘

Alhamdulillah, a moment of gratitude for every Pakistani. The Muslim 500, the Muslim world’s most respected annual ranking of influence, has placed PM @CMShehbaz and Field Marshal Syed Asim Munir jointly at the top. From Marka-e-Haq to global diplomacy, they walked this journey together. This honour is a tribute to the sacrifices of our martyrs and the unity of our nation. Pakistan Zindabad

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 15, 2026

فہرست کی دیگر نمایاں درجہ بندیوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای چوتھے جبکہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم پانچویں نمبر پر ہیں۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی چھٹے، ممتاز پاکستانی عالمِ دین مفتی محمد تقی عثمانی ساتویں، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان بارہویں اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی بائیسویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو فہرست میں 32 ویں، مصری فٹبالر محمد صلاح کو 39 ویں، فلسطینی صدر محمود عباس کو 45 ویں، شام کے عبوری صدر احمد الشرع کو 46 ویں اور نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی کو 49 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

سیاسی شخصیات کے اعزازی تذکرے میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ، سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان، لندن کے میئر صادق خان اور امریکی نو منتخب سینیٹر عبدالالسید شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ سماجی، ثقافتی اور صحافتی خدمات کے زمرے میں اردن کی ملکہ رانیہ، برطانوی گلوکار سمیع یوسف، فلسطینی صحافی بیسان عودہ، براڈکاسٹر مہدی حسن اور مصری کامیڈین باسم یوسف کا نام بھی اعزازی طور پر درج کیا گیا ہے۔

مین آف دی ایئر

روایت کے مطابق ادارے نے سال کی نمایاں ترین مرد اور خاتون شخصیت کا بھی اعلان کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے بیٹے کی تدفین کے باوجود مریضوں کا علاج جاری رکھنے والے اور گذشتہ 600 دنوں سے زائد عرصے سے بغیر کسی مقدمے کے اسرائیلی قید میں موجود فلسطینی ماہرِ امراضِ اطفال ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو ’مین آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔

وومن آف دی ایئر

دوسری جانب 28 فروری کو ایران کے علاقے میناب میں لڑکیوں کے ایک پرائمری سکول پر امریکی میزائل حملے میں بچ جانے والی طالبہ فاطمہ زہرا شیخ آبادی کو ’وومن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیا گیا ہے۔

 اس حملے میں 100 سے زائد بچوں سمیت 150 سے زیادہ افراد جان سے گئے تھے، جس کے بعد فاطمہ زہرا نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کر کے دنیا کو میناب کے بچوں کی آواز سننے کی اپیل کی تھی۔

اردن کے تحقیقی ادارے ’رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سینٹر‘ کی فہرست میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اتوار, نومبر 15, 2026 - 16:45
Main image: 

<p class="rteright">دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات کی سالانہ فہرست برائے 2027 میں&nbsp;پاکستان اور&nbsp;سعودی عرب کی قیادت&nbsp;کو بھی&nbsp;مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے (روئٹرز)</p>

type: 
SEO Title: 
سعودی اور پاکستانی قائدین دنیا کی 500 بااثر ترین مسلم شخصیات میں سرفہرست
Read Entire Article
Chatroom