Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ہری مسجد کے قریب کپڑوں کے ایک کارخانے میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا فائر ٹرک اور کے ایم سی کی ایک فائر بریگیڈ گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آتشزدگی کی وجہ اور نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔