سانحہ گل پلازہ کیس؛ مفرور ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت

2 weeks ago 7

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سانحہ گل پلازہ کیس میں مفرور ملزم محمد امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملبہ اٹھانے کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا۔ عدالت کے روبرو سانحہ گل پلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم تنویر پاستا سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ محمد امین گل پلازہ یونین کا عہدیدار ہے، محمد امین بیرون ملک ہے اور مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ عدالت نے مفرور ملزم محمد امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کی گل پلازہ سے ملبہ اٹھانے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Read Entire Article
Chatroom