سانحہ گل پلازہ، ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ

9 months ago 38

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے کے ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ کرنے کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی کا ملبہ لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں اور لوگوں نے سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔ انتظامیہ ملبے تلے لوگوں کی باقیات کے باعث محتاط انداز میں سرچ آپریشن کا دعویٰ کررہی تھی لیکن ملبہ لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات کی برآمدگی نے انتظامی احتیاط کی قلعی کھول دی ہے۔ گل پلازہ میں آپریشن کے حوالےسے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گل پلازہ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ریسکیو ٹیم کی جانب سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کے ادارے بیسمنٹ میں جانے کا راستہ بنا رہے ہیں، بیسمنٹ میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ سرچنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔ ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ اندیشہ ہے کہ بیسمنٹ بھی لاشیں ہوسکتی ہیں۔      
Read Entire Article
Chatroom