Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر کے بیٹے عواب علوی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی امگریشن و پاسپورٹ سمیت فرقین کو نوٹس جاری کردیے۔
سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے 26 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔
عواب علوی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے عواب علوی کا نام ای سی ایل سے نکال کا حکم دیا تھا مگرعدالتی حکم کے باوجود انکا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا گیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔