ریاست مخالف مواد کی تہشیر کا مقدمہ، اقرار الحسن پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

1 week ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے اینکر اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 20 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ سماعت کے موقع پر اقرار الحسن اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی پہلے ہی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے عبوری چالان کو حتمی قرار دے چکی ہے۔ اقرار الحسن کے خلاف سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ این سی سی آئی اے نے درج کر رکھا ہے جبکہ وہ مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom