رونالڈو کی ریٹائرمنٹ پر میسی کی خاموشی نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

1 week ago 12

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔  تاہم رونالڈو کے دیرینہ حریف ارجنٹائن کے لیونل میسی کی خاموشی نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ 41 سالہ رونالڈو نے جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے طویل سفر کے اختتام کا اعلان کیا۔ وہ کئی برس تک پرتگال کے کپتان اور ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی رہے۔ رونالڈو کے اعلان پر متعدد معروف فٹبالرز، کرکٹرز اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے معروف کھلاڑیوں نے ان کی خدمات کو سراہا لیکن انٹر میامی کے کپتان لیونل میسی کی جانب سے تاحال کوئی عوامی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فٹبال شائقین سوشل میڈیا پر حیرانی کا ظہار کر رہے ہیں اور منتظر ہیں کہ میسی کب رونالڈو کے لیے اپنا پیغام جاری کریں گے۔         View this post on Instagram                       دلچسپ بات یہ ہے کہ چند ہفتے قبل جب میسی نے اپنی بین الاقوامی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تو رونالڈو نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد اور خراج تحسین پیش کیا تھا۔ دونوں سپر اسٹارز نے تقریباً دو دہائیوں تک فٹبال کی دنیا پر حکمرانی کی اور ان کی تاریخی رقابت نے کروڑوں شائقین کو متاثر کیا۔
Read Entire Article
Chatroom