’رونالڈو کی بے عزتی کی گئی، پرتگال کی شکست پر خوش ہوں‘، والدہ کا حیران کن بیان

1 day ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نے ڈنمارک کے ہاتھوں پرتگال کی 1-4 سے شکست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم اور کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولورس ایویرو نے یہ بیان 16 نومبر کو اسپورٹنگ سی پی کے اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو ان کے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار تھے۔ ڈولورس نے کہا کہ ان کا بیٹا اپنے کیریئر کے اختتام پر حالات کو مختلف دیکھنا چاہتا تھا تاہم اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے سابق ساتھی کھلاڑیوں پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے رونالڈو کا احترام نہیں کیا۔ ڈولورس نے ڈنمارک کے خلاف پرتگال کی شکست کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اس نتیجے پر خوش تھیں۔ 🚨 𝐌𝐀𝐑𝐈𝐀 𝐃𝐎𝐋𝐎𝐑𝐄𝐒: "𝐇𝐄 𝐖𝐀𝐒𝐍'𝐓 𝐑𝐄𝐒𝐏𝐄𝐂𝐓𝐄𝐃, 𝐍𝐎𝐓 𝐄𝐕𝐄𝐍 𝐁𝐘 𝐇𝐈𝐒 𝐓𝐄𝐀𝐌𝐌𝐀𝐓𝐄𝐒" 🇵🇹🗣 Maria Dolores (Cristiano Ronaldo's mother) speaks candidly on Cristiano's Portugal exit and the tribute in Braga: "Together, we're better... I'm sad that he… — The Nassr Tribune™️ (@AlNassrTribune) November 16, 2026 واضح رہے کہ رونالڈو نے 5 نومبر کو 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے بعد پرتگال کی نمائندگی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ پرتگال نے ڈنمارک کے خلاف میچ سے قبل رونالڈو کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم وہ تقریب میں موجود نہیں تھے۔ ڈولورس نے اس اقدام پر بھی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر موجودگی میں خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے ان کی موجودگی میں اعزاز دیا جانا چاہیے تھا۔ دوسری جانب پرتگال کے کوچ جارج جیزس نے ڈولورس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماں ہیں اور اپنے بیٹے کا دفاع کرنا ان کا فطری حق ہے۔ 🇵🇹 Jorge Jesus: “I understand what Cristiano Ronaldo’s mom said. After all, a mother is a mother. “From what I've read, raising her children hasn't been easy for her. She's a model mother. So, for me, all of this is normal and understandable”. pic.twitter.com/pCpvJl6aiW — Fabrizio Romano (@FabrizioRomano) November 16, 2026  
Read Entire Article
Chatroom