رومانیہ کے قریب 2 تجارتی جہازوں پر ڈرون سے حملہ

1 day ago 4

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
یورپی ملک رومانیہ کے قریب بحیرہ اسود میں دریائے ڈینیوب کے ڈیلٹا کے نزدیک دو تجارتی جہازوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں پر آگ بھڑک اٹھی۔ جہازوں کے عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ رومانیہ کی وزارت دفاع اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعات بندرگاہ سُولینا کے قریب پیش آئے، جہاں سے دریائے ڈینیوب کے راستے یوکرین کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل کی جاتی ہے۔ رومانیہ کی وزارت دفاع کے مطابق پہلا حملہ رات تقریباً 9 بج کر 10 منٹ پر یونانی پرچم بردار آئل ٹینکر ایویا پیٹرول وی پر کیا گیا۔ جہاز سُولینا بندرگاہ سے تقریباً چار سمندری میل جنوب مشرق میں موجود تھا۔ ڈرون ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی، جسے عملے نے بروقت بجھا دیا۔
Read Entire Article
Chatroom