رجسٹریشن مکمل کرنیوالے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی درخواست، افغان سفیر کا وزیر اعلیٰ کے پی سے رابطہ

3 hours ago 1

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

افغانستان کے صوبہ کنڑ کے ضلع مروارہ میں پاکستانی فورسز اور طالبان سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جاری جھڑپوں کے دوران اندرونِ ملک بے گھر افغان شہری محمد نبی گجر 12 اپریل 2026 کو دریا کے کنارے قائم عارضی خیموں کے قریب (وکیل کوہسار / اے ایف پی)

پاکستان میں افغانستان کے سفیر سردار احمد شکیب نے آج وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان سفیر نے ریپٹری ایشن مراکز کے دورے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صورتحال میں بہتری کا اعتراف کیا اور نادرا وینز کی تعداد بڑھانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید اضافے اور رجسٹریشن مکمل کرنے والے پناہ گزینوں کو واپسی کی اجازت دینے کی درخواست کی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان پناہ گزین ہمارے بھائی اور مہمان ہیں جنہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ رجسٹریشن کاؤنٹرز اور نادرا وینز میں اضافے کی ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریپٹری ایشن کیمپس میں فراہم کردہ سہولیات کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل سہل بنایا جا سکے۔

Read Entire Article