راولپنڈی؛ روات میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، باپ، بیٹی موقع پر جاں بحق

1 day ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے کھڑکن کے ڈیرا گاؤں کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو کچل دیا اور دونوں موقع پر جاں بحق جبکہ نواسہ زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق راولپنڈی میں روات کے علاقے کھڑکن کے  ڈیرا گاؤں کے قریب 49 سالہ جہانزیب خان اپنی بیٹی 28 سالہ سحرش حسیب اور 6 سالہ نواسے امین حسیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہے تھے۔ اس حوالے سے مزید بتایا کہ ڈمپر سوار نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹکر ماری ڈمپر کے نیچے آکر دونوں باپ بیٹی  شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حکام نے بتایا کہ نواسہ امین حسیب زخمی ہوا، ریسکیو 1122 راولپنڈی اور روات پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فوری اسپتال منتقل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کے بعد دونوں لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
Read Entire Article
Chatroom