Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سابق کپتان راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی اور اپنا بیان ایکس پر پوسٹ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کی کپتانی ہٹانے پر وضاحت جاری کی ہے جس میں انہوں ںے پاکستان کرکٹ بورڈ اور عوام سے معذرت کی ہے۔
راشد لطیف نے کہا کہ فلسطین کی حمایت پر کی گئی قیاس آرائی پر غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، کسی کو نقصان پہنچانا ہرگز میرا مقصد نہیں تھا۔
ایکس پر بیان میں راشد لطیف نے سرگیٹ ایڈورٹائزنگ اور کرکٹ معاملات پر بھی شفاف وضاحت پیش کی ہے، سابق کپتان نے عوامی بیانات پر کنٹرول کا بھی وعدہ کرلیا۔
I write with reference to my recent comments made on social media and in interviews concerning surrogate advertising. My principal contention was related to potential violations of the advisories upon such advertising issued by the Government of Pakistan. At no point, whether…
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) November 22, 2025
واضح رہے کہ راشد لطیف کے متنازع بیان پر این سی سی آئی اے میں دو مختلف انکوائریز جاری ہیں۔