Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
سکھر کے سٹی بائی پاس پر واقع پاکستان کلب ہوٹل میں ہندو برادری کی دیوالی کی تقریب کے دوران آتش بازی کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ہوٹل کے لان میں موجود فرنیچر، شامیانے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس پر واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ تاحال واقعے میں کسی جانی نقصان یا مالی نقصان کی حتمی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔