دیر بالا میں ڈمپر نے دو کاروں اور ایک سوزوکی کو کچل دیا، 2 افراد جاں بحق اور 5 شدید زخمی

3 months ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
دیر بالا کے علاقے واڑی سور پل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈمپر بے قابو ہو کر دو موٹر کاروں اور ایک سوزوکی پر چڑھ گیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس کے باعث موقع پر افراتفری پھیل گئی۔حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے بعد جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر گھنٹوں پھنسے رہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ٹریفک کی بحالی کے لیے اقدامات کیے۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  
Read Entire Article