دوریاں بڑھ گئیں؟ نیتن یاہو جنرل اسمبلی اجلاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے

1 month ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچیں گے تاہم وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں کریں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ انتہائی مختصر رکھا گیا ہے وہ جمعرات کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور تقریر کے فوراً بعد اسرائیل واپس لوٹ آئیں گے۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کی تقریر میں ایران کے ساتھ جنگ، اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور امریکا کے ساتھ تعاون سمیت اہم علاقائی معاملات پر توجہ دی جائے گی۔ نیتن یاہو کی تقریر کا ایک اہم مقصد اسرائیلی عوام سے براہِ راست خطاب بھی ہے کیونکہ ملک میں کنیسٹ انتخابات میں تقریباً ایک ماہ باقی ہے۔ علاوہ ازیں انھیں نیویارک میں احتجاج اور مخالفانہ ردعمل کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق بھی ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات فی الحال صدر کے شیڈول میں شامل نہیں۔ موجودہ پروگرام کے تحت نیتن یاہو کے نیویارک پہنچنے سے پہلے ہی صدر ٹرمپ شہر سے روانہ ہوچکے ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ کی آخری ملاقات جولائی میں ہوئی تھی البتہ اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران جنگ اور خطے کی صورتحال سمیت مختلف امور پر متعدد بار ٹیلی فون پر رابطہ رہا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom