دبئی: ارشد ندیم کے لیے عالمی سپورٹس ایوارڈ

3 months ago 18

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے اولمپک جیولن تھرو چیمپیئن ارشد ندیم کو دبئی میں منعقدہ ورلڈ سپورٹس سمٹ کے دوران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل سپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انہیں یہ اعزاز گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ کی کیٹیگری میں دیا گیا۔

ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ پیرس اولمپکس میں شاندار اور ریکارڈ ساز کارکردگی پر دیا گیا، جہاں انہوں نے 92.97 میٹر کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا اور نیا اولمپک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس کارنامے کے ساتھ انہوں نے ناروے کے ایتھلیٹ آندریاس تھورکلڈسن کا 16 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، جبکہ یہ پاکستان کی جیولن تھرو میں پہلی اولمپک طلائی کامیابی بھی تھی۔

ایوارڈ تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر اس طرح کی پذیرائی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہو گی اور ملک میں جیولن تھرو جیسے کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ ان کا اگلا ہدف 2026 کے کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتنا ہے۔ ان کے مطابق دبئی حکومت کی جانب سے ملنے والا یہ بڑا سپورٹس ایوارڈ ان کے اعتماد اور حوصلے میں مزید اضافہ کرے گا۔

ورلڈ سپورٹس سمٹ کے موقع پر دبئی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل سپورٹس ایوارڈ پر دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عالمی سپورٹس شخصیات کے ساتھ اس طرح کی پذیرائی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا، ’یہاں ملنے والی حوصلہ افزائی ایک کھلاڑی کے اعتماد کو مضبوط کرتی ہے۔ اعتماد اور حوصلہ ہی وہ چیزیں ہیں جن کی ایک سپورٹس مین کو سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔‘

ارشد ندیم کے مطابق وہ جنوری سے باقاعدہ تربیت کا آغاز کریں گے تاکہ 2026 کے ملٹی سپورٹس ایونٹس کی تیاری کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مقابلوں میں محض شرکت نہیں بلکہ گولڈ میڈل جیتنے کے واضح ہدف کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم گلوبل سپورٹس ایوارڈ کا آغاز 2008 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد دنیا بھر میں نمایاں سپورٹس کامیابیوں اور خدمات کو تسلیم کرنا ہے۔

رواں سال کے سمٹ میں ارشد ندیم واحد پاکستانی ایتھلیٹ تھے جن کی نمائندگی اس عالمی تقریب میں کی گئی۔

Read Entire Article