خیبر پختونخوا؛ ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب

2 weeks ago 8

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے نیا طریقہ اپناتے ہوئے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کر دیں۔ حساس تھانوں کی چوکیوں پر مچھلی پکڑنے والے جال لگا دیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا، جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم ہوتا ہے۔ پشاور اور خیبر کے تھانوں پر بھی آئرن جالیاں نصب کی گئیں۔ واضح رہے کہ چند روز کے دوران پشاور میں ڈرون کاپٹرز کے 2 حملے کیے گئے جبکہ 6 ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں 250 ڈرون کاپٹرز حملے ناکام بنائے گئے۔
Read Entire Article
Chatroom