خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیاں: 9 عسکریت پسند مارے گئے

4 months ago 17

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی دو الگ کارروائیوں کے دوران انڈین پراکسی سے تعلق رکھنے والے نو عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 دسمبر 2025 کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار عسکریت پسندوں کو مار دیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید پانچ عسکریت پسندوں مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید انڈین سپانسرڈ عسکریت پسند کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

Read Entire Article