خوراجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

6 days ago 9

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان اور ہنگو میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے قافلے پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔   محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو وطن کے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔
Read Entire Article
Chatroom