Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے خبردار کیا ہے کہ مدار میں موجود اسٹار لنک سیٹلائٹس میں سے ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے کمپنی کے قابو سے نکل چکا ہے۔
اسپیس ایکس کے مطابق اسپیس انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو بدھ کے روز کسی مسئلے کا سامنا ہوا جس کے بعد وہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔
اسٹار لنک کا مرکزی حصہ خلا میں تیر رہا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس کا مدار سے زمین پر گرنا متوقع ہے۔
اسپیس ایکس نے ایک بیان میں کہا کہ اس خرابی کے سبب پروپلژن ٹینک خالی ہوگیا، سیمی-میجر ایکسز میں تیزی سے کمی (تقریباً 4 کلو میٹر) تک واقع ہوئی چھوٹی تعداد میں نسبتاً کم رفتار سے پرزے باہر نکل گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سیٹلائٹ فی الحال تقریباً سالم حالت میں خلا میں تیر رہا ہے اور چند ہفتوں میں زمین کے ایٹماسفیئر میں دوبارہ داخل ہوگا اور مکمل تباہ ہوجائے گا۔