خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

1 month ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں ہفتے کی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 6 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.9 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہوگئے، جبکہ خوف کے باعث کئی خاندان صبح تک گھروں سے باہر رہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق شدہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق زلزلے کے بعد بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔
Read Entire Article
Chatroom