پاکستان کے سابق محمد رضوان نے اپنی پرفارمنس کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہمت ہار کر بیٹھ جائیں۔
محمد رضوان پاکستان سپر لیگ کی ٹیم راولپنڈیز کے کپتان ہیں اور وہ اب تک اس ٹورنامنٹ میں ایک میچ بھی نہیں جیت پائے ہیں۔
راولپنڈیز کو 18 اپریل کی شب لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پر جو ان کی اس ٹورنامنٹ میں لگاتار ساتویں ہار تھی۔
اس ہار کے بعد محمد رضوان پریس کانفرنس کرنے آئے تو صحافیوں نے ان سے کارکردگی پر سخت سوال کیے اور پوچھا کہ کیا وہ ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہے ہیں؟
اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’مجھ سے غلطی ہوئی ہے اور میری پرفارمنس ایسی نہیں، مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں ہمت ہار کر آپ کے سامنے بیٹھ جاؤں یا کرکٹ چھوڑ جاؤں۔‘
محمد رضوان جنہوں نے اس پی ایس ایل میں اب تک سات میچوں میں صرف 105 رنز بنائے ہیں خود بھی اپنی پرفارمنس کے لیے فکر مند دکھائی دے رہے تھے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ان کا کہنا تھا کہ ’میں جب بگ بیش کھیل رہا تھا اور ٹیم سلیکٹ ہوئی تو میں نے وہاں یہ کہا تھا کہ اس پرفارمنس پر میری جگہ پاکستان ٹیم میں نہیں بنتی اور محمد حارث اس بات کے گواہ ہیں۔‘
انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ’اگر آپ سب کہتے ہیں کہ رضوان ریٹائرمنٹ لے لو تو میں لے لوں گا۔
’میرے لیے کرکٹ جنون ہے، میرے لیے کرکٹ اصل ہے، خواہ وہ ٹی 20 ہے، ٹیسٹ یا ون ڈے ہے۔ مجھے کرکٹ سے محبت ہے اور اس لیے کھیلتا ہوں کہ اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں آتا۔ نہ کوئی کاروبار ہے میرا اور نہ ہی کوئی اور کھیل کھیلتا ہوں۔‘
انہوں نے راولپنڈیز کے مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ ہمارے ٹیم مالکان کو درد ہے مگر ہر میچ کے بعد وہ میسج کرتے ہیں کہ کوئی بات نہیں ہے۔ سب سے مہنگی ٹیم بھی ہماری ہے مگر پھر بھی کہہ رہے ہیں کہ کوئی بات نہیں۔‘
پی ایس ایل کے رواں سیزنز میں شکستوں پر رضوان نے کہا کہ ’میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، جس کی وجہ سے ٹیم کا رزلٹ بھی یہی ہے۔ اگر میری پرفارمنس ہوتی تو ٹیم کا رزلٹ کچھ اور ہوتا۔ کیونکہ میں فرنٹ سے کپتان ہوں اور اوپنر بھی ہوں۔
’الحمداللہ پہلے میں نے آگے سے پرفارم کیا ہے، جیسے ملتان میں چار سال تھا تو ٹیم جیت رہی تھی۔ اس دفعہ میری پرفارمنس نہیں ہوئی۔ میں انسان ہوں، مجھ سے نہیں ہوا۔ شاید میری محنت میں کمی تھی، پلاننگ میں کمی تھی۔‘
.png)
1 hour ago
1



English (US) ·