خاران، دہشتگردوں کا تھانے اور بینکوں پر حملہ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

10 months ago 39

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بلوچستان کے ضلع خاران میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے متعدد کارروائیوں کے دوران سٹی تھانے اور بینکوں پر حملہ اور لاکھوں روپے کی ڈکیتی کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فتنۃ الہندوستان کے 15 سے 20 دہشت گردوں نے ضلع خاران کے علاقے خاران سٹی میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کی۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے اس دوران سٹی پولیس اسٹیشن، نیشنل بینک اور حبیب پر حملہ کیا اور اس دوران بینکوں سے 34 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا اور کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 مختلف مقامات پر 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد پولیس اسٹیشن پر لوگوں کو یرغمال بنانے جیسی صورت حال پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا تاہم اس کو مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ علاقے اور اطراف میں دہشت گردوں کی موجودگی کے شائبے کو ختم کرنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی یہ مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
Read Entire Article
Chatroom