حکومتی حکام کی پیٹرول پمپ مالکان کو قیمتوں میں 15 روزہ ردوبدل کا نظام بحال کرنے کی یقین دہانی

3 weeks ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی سیکریٹری پیٹرولیم اور اسپیشل سیکریٹری پیٹرولیم سے اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں حکومتی حکام نے پیٹرول پمپ مالکان کو قیمتوں میں یومیہ ردوبدل نظام جلد واپس لانے کی یقین دہانی کروا دی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کے باعث پیٹرول پمپ مالکان کو درپیش کاروباری مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ حکومتی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ملکی حالات اور پیٹرول پمپ مالکان کے مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں ردوبدل کے موجودہ روزانہ نظام کو جلد از جلد 15 روزہ بنیاد پر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وفد میں چیئرمین ہمایوں خان، وائس چیئرمین نعمان علی بٹ، وائس چیئرمین انعام الحق، پوٹھوہار ڈویژن کے صدر عبدالعزیز، جنرل سیکریٹری سندھ رضا عباس، اسلام آباد و راولپنڈی کے صدر سردار فاروق، جنرل سیکریٹری سید سبطین شاہ،  سینئر نائب صدر آصف محمود، انفارمیشن سیکریٹری احمد جمال اور فنانس سیکریٹری حفیظ قریشی شامل تھے۔ اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن پیٹرول پمپ مالکان کے جائز حقوق کے تحفظ، کاروباری استحکام اور پیٹرولیم سیکٹر میں بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Read Entire Article
Chatroom