Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
ایبٹ آباد: ہزارہ موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈمپر سے جا ٹکرائی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی 7 ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئیں۔
ایبٹ آباد ریسکیو ٹیموں نے اب تک 17 زخمیوں اور میتوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد اور ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق گلگت سے بتایا جا رہا ہے۔