جینسن ہوانگ کی حمایت میں ایک لاکھ سے زائد افراد میدان میں آگئے

16 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
معروف ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سابق سی ای او جینسن ہوانگ کی حمایت میں شروع کی گئی آن لائن مہم نے مقبولیت حاصل کر لی جس میں ہفتے کی سہ پہر تک ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد دستخط کر دیے۔ 'اسٹینڈ وِد جینسن' کے نام سے شروع کی گئی اس مہم کی حمایت کرنے والوں میں دنیا کے معروف ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک اور ٹیکنالوجی کمپنی ریپلٹ کے چیف ایگزیکٹو امجد مساد بھی شامل ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس درخواست کو فروغ دیا۔ مہم کی ویب سائٹ کے مطابق درخواست پر دستخط کرنے والوں میں 58 ہزار سے زائد شیئر ہولڈرز، این ویڈیا کے 5600 سے زائد موجودہ ملازمین اور ایک ہزار سے زائد سابق ملازمین شامل ہیں۔ بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق این ویڈیا کے ایک ملازم نے (جو خود بھی اس درخواست پر دستخط کر چکے ہیں) بتایا کہ کمپنی کے اندر بھی جینسن ہوانگ کی حمایت میں اسی نوعیت کی کوششیں جاری ہیں۔ ملازم کے مطابق کمپنی کے اندرونی آن لائن پورٹل پر بھی اسی مطالبے سے متعلق ایک پیغام سامنے آیا ہے جہاں ملازمین کو اپنے سوالات اور تجاویز پیش کرنے کی سہولت حاصل ہے۔ اس مہم میں ٹیکنالوجی انڈسٹری سے وابستہ شخصیات، سرمایہ کاروں اور موجودہ و سابق ملازمین کی بڑی تعداد کی شرکت کو جینسن ہوانگ کی حمایت میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Read Entire Article
Chatroom