Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا ارادہ ترک کرتے ہوئے 2027 کے کاؤنٹی چیمپئن شپ سیزن کے لیے سرے کاؤنٹی سے معاہدہ کرلیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد وہ 45 سال کی عمر عبور کرنے کے باوجود پروفیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
Sir James Anderson signs for Surrey in the 2027 season to play County Championship cricket. 😋
🤎 | #SurreyCricket pic.twitter.com/n7RlAreFie
— Surrey Cricket (@surreycricket) November 12, 2026
جیمز اینڈرسن گزشتہ 25 سال سے لنکاشائر کی نمائندگی کررہے تھے تاہم کاؤنٹی نے گزشتہ ماہ ان سے معاہدہ ختم کردیا تھا۔
گزشتہ سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈرسن کو لنکاشائر کا بہترین چیمپئن شپ کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔
اینڈرسن نے سرے سے وابستگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کے نئے باب کے آغاز کے لیے پُرجوش ہیں اور ٹیم کو ٹائٹل جتوانا ان کا بنیادی ہدف ہوگا۔
سرے کے ڈائریکٹر کرکٹ ایلک اسٹیورٹ نے بھی ان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینڈرسن کا تجربہ نوجوان بولرز کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ اینڈرسن نے انگلینڈ کی جانب سے ریکارڈ 188 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 704 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں۔