Want Your Business Featured Here?
Get instant exposure to our readers
Chat on WhatsApp
لاہور کی سیشن کورٹ نے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے خلاف صحافی مبشر لقمان کی جانب سے دائر استغاثہ کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت میں مبشر لقمان کی جانب سے محمود بھٹی کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے سے متعلق دائر استغاثہ کی سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے محمود بھٹی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔