جنوبی افریقہ: جوہانسبرگ کے قریب فائرنگ سے 10 افراد قتل

4 months ago 26

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پولیس کے مطابق جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اتوار کو فائرنگ کرکے 10 افراد کو قتل کر دیا۔

روئٹرز نے جنوبی افریقہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس اے بی سی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ جوہانسبرگ کے مغرب میں واقع بیگرسڈال ٹاؤن شپ میں پیش آیا۔

پولیس نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس واقعے میں 10 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اتوار کے حملے کا مقصد یا محرک تاحال واضح نہیں۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا: ’کچھ متاثرین کو نامعلوم مسلح افراد نے سڑکوں پر فائرنگ کر کے نشانہ بنایا۔‘

گاؤٹینگ صوبے کی پولیس ترجمان بریگیڈیئر برینڈا موریڈیلی نے کہا: ’ہمارے پاس ابھی متاثرین کی تفصیلات نہیں ہیں، لیکن 10 افراد اس واقعے میں مارے گئے ہیں۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ فائرنگ ایک ایسے علاقے میں ہوئی جہاں ایک غیر قانونی شراب کی دکان موجود تھی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ جنوبی افریقہ میں رواں ماہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔

اس سے قبل چھ دسمبر کو پرٹوریا کے قریب ایک ہسپتال میں فائرنگ سے ایک تین سالہ بچے سمیت 12 افراد مارے گئے تھے۔

جنوبی افریقہ، جس کی آبادی ساڑھے چھ کروڑ ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ جرائم والے ممالک میں شمار ہوتا ہے اور یہاں قتل کی شرح بھی انتہائی بلند ہے۔

Read Entire Article