جاپان کی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، خواجہ آصف

1 week ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور جاپان دو دوست ممالک ہیں اور دوستی کے یہ رشتے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوں گے امن کی بحالی کے لئے ہماری کاوشیں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کامیاب ہورہی ہیں جاپان کی حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ںے نجی ہوٹل میں جاپان کے سیلف ڈیفنس فورسز ڈے کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم پرویز اشرف سمیت کثیر تعداد میں اعلیٰ و سول و مختلف سفارت خانوں کے سفرا بھی موجود تھے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کی بحالی اور گلف میں امن کے لیے ہماری کوشش جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ دفاعی امور اور اقتصادی امور پر بھی جامع پلان تشکیل دیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر اکاماتوشوکا کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت اور عوام کو پاکستان کی دوستی پر فخر ہے اور یہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوط ہورہے ہیں پاکستان موجودہ حالات میں اہمیت اختیار کرگیا ہے اور ہم پاکستان کی حکومت کی پالسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جاپان ہمارا دوست ملک ہے اور ہم جاپان کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
Read Entire Article
Chatroom