ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی بیٹے کو آٹھویں سالگرہ پر مبارکباد، محبت بھرے پیغامات شیئر کر دیے

2 weeks ago 10

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر محبت بھرے پیغامات شیئر کیے۔ ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں، انہوں نے اذہان کو اپنی زندگی کا حصہ ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔         View this post on Instagram                       شعیب ملک نے بھی دو روز بعد بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے مختصر پیغام میں لکھا: ’’ہیپی برتھ ڈے برو، تم سے محبت ہے۔‘‘ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جبکہ اکتوبر 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں نے 2024 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ شعیب ملک نے اسی سال جنوری میں پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔ علیحدگی کے باوجود دونوں والدین سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے اور اس کی زندگی کے اہم مواقع پر مبارکباد دیتے رہتے ہیں۔ ثانیہ مرزا نے 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ وہ چھ گرینڈ سلم ٹائٹلز جیت چکی ہیں اور 2015 میں خواتین کی ڈبلز عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر بھی فائز رہی تھیں۔ دوسری جانب شعیب ملک نے دو دہائیوں سے زائد عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 35 ٹیسٹ، 287 ون ڈے اور 124 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے۔  
Read Entire Article
Chatroom