تین دن میں پیٹرول پر 21 روپے کا اضافہ، لاہور میں رات گئے رکشہ ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے

2 weeks ago 3

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام رات گئے یتیم خانہ چوک پر احتجاج کیا گیا جس میں رکشہ، بس اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 3 روز میں پٹرول 21 روپے مہنگا ہونا غریب عوام پر ظلم ہے۔ احتجاجی شرکا کے مطابق مہنگے پٹرول کے باعث رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار شدید متاثر ہورہا ہے جبکہ پہلے ہی مہنگائی تلے دبے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ ملی رکشہ یونین نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوری واپس کم کی جائیں۔ یونین رہنماؤں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں کا بوجھ عام عوام کے بجائے اشرافیہ کو اٹھانا چاہیے۔
Read Entire Article
Chatroom