پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو ایک اعلٰی سطح اجلاس میں کہا کہ ملک میں پیٹرولیم کی مناسب مقدار موجود ہے اور انہوں نے حکومت کی طرف سے متعین کردہ قیمت پر تیل کی فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں عالمی سطح پر کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں موجود تیل کے ذخائر، فیول کی مانگ پوری کرنے لے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات اور عوام کو عالمی کشیدگی کے پیش نظر ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملوں کے بعد تہران کی طرف سے جوابی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کی حکومت نے گذشتہ ہفتے کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے لیے مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ ’حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے۔‘
![]()
وزیر اعظم شہباز شریف 16 مارچ 2026 کو اسلام آباد میں خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں کفایت شعاری اور امدادی اقدامات کے نفاذ اور پٹرولیم کے ذخائر کے تحفظ اور انتظام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (ایوان وزیراعظم، اسلام آباد)
وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنیوں کو حکومت کے تعین کردہ نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنانے اور اس معاملے میں شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور حالیہ عالمی صورت حال کے پیش نظر عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے مزید اقدامات پر بھی مشاورت جاری رکھی۔
’بدلتی ہوئی عالمی صورت حال کے پیش نظر ملک میں معاشی استحکام قائم کرنے کے لیے بر وقت بنائی گئی کمیٹی کے فیصلوں کی بدولت عوام کے لیے تیل کی مسلسل فراہمی ممکن ہوئی۔‘
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے لیے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ہے اور مزید پر کام جاری ہے۔ ’معاشی استحکام اور عوام کے لیے ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات نہ صرف فوری ریلیف بلکہ طویل مدتی معاشی استحکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’
حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔‘
اجلاس کے شرکا کا بتایا گیا کہ حکومت پاکستان تیل کی متعین قیمت پر فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور تیل کی مسلسل فراہمی اور اس کی متعین قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے پاک ایپ میں صارفین کے لیے فیچر شامل کر دیا گیا ہے۔
’اب صارفین پاک ایپ Pak App کے ذریعے ملک میں کہیں بھی تیل کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں پر فروخت کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر سکتے ہیں جس پر حکومت کی جانب سے فوری اقدامات لیے جائیں گے۔‘
.png)
4 hours ago
1



English (US) ·