تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

5 months ago 14

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
پاکستان نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 25.1اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم 27 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ محمد رضوان 32 اور آغا سلمان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ناندرے برجر اور جورن فورٹن نے  1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم 37.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پروٹیز کی جانبس ے کوانٹن ڈی کاک 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لوان-ڈرے پریٹوریئس 39، نقابیومزی پیٹر 16، کپتان میتھیو برٹزکے 16، ڈونوون فریرا 7، جورن فورٹن 3، ٹونی ڈی زورزی 2، روبن ہرمن 1 جبکہ کوربن بوش اور لُنگی اینگیڈی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ ناندرے برجر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد آفریدی اور سلمان آغا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Read Entire Article