تیسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

5 months ago 19

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp

پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی (بائیں) فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں چھ نومبر 2025 کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران جنوبی افریقی کپتان میتھیو بریٹزکے سے مصافحہ کر رہے ہیں (عامر قریشی / اے ایف پی)

جنوبی افریقہ نے ہفتے کو پاکستان کے خلاف کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی یہ سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، جہاں پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس اور دوسرے ون ڈے میں پروٹیز کو کامیابی ملی تھی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، جو دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔ یہ ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ بھی رہی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ

Read Entire Article