تھری ایم پی او کے تحت کے پی کے میں گرفتاریاں، وفاقی آئینی عدالت نے حکم امتناع میں ترمیم کر دی

2 days ago 8

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
وفاقی آئینی عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت کے پی کے میں گرفتاریوں کے معاملے پر اپنے عدالتی حکم امتناع میں تریم کر دی۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 نومبر کے حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔ وکیل بیرسٹر گوہر نے دلائل دیے کہ 5 نومبر کے آئینی عدالت کے حکم سے پشاور ہائیکورٹ کی کارروائی متاثر ہوئی ہے اور وکلاء کی پریکٹس بھی رک گئی ہے۔ آئینی عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت حکم امتناع گورنر راج اور ایم پی او سے متعلقہ معاملات پر تھا، پشاور ہائیکورٹ دیگر آرٹیکل 199 کے مقدمات سن سکتی ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 245 کی آسان ریڈنگ کے مطابق تو آرٹیکل 199 کے مقدمات نہیں سنے جا سکتے، اگر آرٹیکل 245 کی پلین ریڈنگ پر جائے تو سارا عدالتی سسٹم جام ہو جائے۔ عدالت نے پشاور بار کونسل کو فریق بننے کی اجازت دے دی۔ بیرسٹر گوہر نے استدعا دی کہ ہمیں تھری ایم پی او تحت بھی ریلیف دیں، ابھی تک خیبر پختوا میں ریویو بورڈ نہیں بنا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختوا نے بتایا کہ ریویو بورڈ تین ماہ بعد بنے گا۔ جسٹس امین الدین خان نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے متفرق درخواستیں پشاور رجسٹری میں دائر کیں، ہمارے پاس آجائیں گی تو دیکھ لیں گے۔ وفاقی آئینی عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔
Read Entire Article
Chatroom