بھارتی کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر مبینہ گرل فرینڈ میدھا شنکر کے ساتھ نظر آگئے

22 hours ago 2

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بھارت کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا اور اداکارہ میدھا شنکر ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آنے کے بعد اپنے مبینہ تعلقات کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کو 15 نومبر کی شام ممبئی کے ایک کیفے میں دیکھا گیا جہاں سے ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں سمے رائنا نیلی ٹی شرٹ جبکہ میدھا شنکر سیاہ لباس میں نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل میدھا شنکر نے سمے رائنا کے گھر منعقدہ دیوالی پارٹی میں بھی شرکت کی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں مزید پھیل گئیں۔         View this post on Instagram                       حال ہی میں دونوں کی دسمبر میں شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں جن پر سمے رائنا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دسمبر میں ان کا بھارت کا دورہ ہے، اس لیے شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔ میدھا نے بھی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مزاحیہ ردعمل دیا تھا۔ سمے رائنا نے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی گرل فرینڈ کا ذکر ضرور کیا تھا، تاہم انہوں نے اس کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔ دونوں فنکاروں نے تاحال ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
Read Entire Article
Chatroom