بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 12 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے

2 weeks ago 11

Want Your Business Featured Here?

Get instant exposure to our readers

Chat on WhatsApp
بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 12 پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردیے گئے۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن نے کہا کہ بھارتی جیلوں سے 8 اور 9 سال قید کاٹنے کے بعد رہائی پانے والے 12 پاکستانی ماہی گیروں کو رینجرز حکام نے ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے حوالے کر دیا، ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں بھارتی جیلوں میں قید کیا گیا تھا۔ ترجمان  نے کہا کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں میں محبوب علی، نورالامین، بشیر جاوید، سید غلام مرتضیٰ، کریم،اعظم الدین، نور نبی، امیر حسین بنگالی، کمال حسین شاہ، شریف، احمد نور اور عبدالرحمن شامل ہیں۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن  نے کہا کہ چیئرمین ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی کی ہدایات پر تمام ماہی گیروں کو خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کر دیا گیا، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہی گیروں کو سفری اخراجات، کھانے پینے اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئیں۔
Read Entire Article
Chatroom